جمعیۃ علماء تلنگانہ کی کور کمیٹی کا مشارتی اجلاس-مہنت یتی نرسنگھا نند سرسوتی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ
حیدرآباد (۵؍ اکتوبر ۲۰۲۴ء )
جمعیۃ علماء تلنگانہ کی کور کمیٹی کا مشارتی اجلاس آج بتار یخ ۵؍ اکتوبر۲۰۲۴ء بوقت صبح ۱۰؍ بجے حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ کی زیر صدارت بمقام ریاستی دفتر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش زم زم مسجد باغ عنبر پیٹ حیدرآباد منعقد ہوا۔ ریاستی صدر محترم اور کور کمیٹی کے ذمہ داران نے کہا کہ اترپردیش ضلع غازی آباد کے مند مہنت پتی نر سنگھا نے شان رسالت ﷺ میں جو توہین آمیز کلمات کہے اور اس نے ساری حدیں پار کرتے ہوئے پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کی ہے۔
اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے ۔ اس بدبخت نے جو باتیں کہے وہ ناقابل برداشت ہے۔ نرسمہانند کے توہین آمیز کلمات نے مسلمانوں کے دلوں کو گہرا صدمہ پہنچایا ہے ۔جس کی وجہ سے مسلم کمیونٹی میں شدید غم و غصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نرسمہانند کو دو سال قبل بھی نفرت انگیز تقاریر کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، لیکن اسے ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ پولس انتظامیہ اس پر معمولی دفعا ت لگا کر اسے تحفظ فراہم کررہی ہے۔
صدر محترم نے کہا کہ حکومت اس معاملے میں کسی بھی قسم کی نرمی برتنے کے بجائے سخت ترین کارروائی کرے تاکہ یہ واضح پیغام جائے کہ مذہبی توہین اور نفرت انگیز تقاریر کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔لہذا اس کے خلاف فوری سخت سے سخت کارروائی ہونے چاہیے۔تاکہ دوبارہ اس طرح کے واقعات رونمانہ ہو۔ صدر محترم کی جانب سے جمعیۃ علماء تلنگانہ کے ذمہ داران کو اپنے اپنے ضلع کے پولیس اسٹیشن میں جاکر مہنت یتی نرسنگھا نند سرسوتی کے خلاف شکائت درج کرانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔
آج جمعیۃ علماء بودھن ‘ضلع نارائین پیٹ ‘ ضلع گدوال ‘ سدا سیوپیٹ کے ذمہ داران کا ایک ودفد پولیس اسٹیشن پہنچا اور سرکل انسپکٹر سے ملاقات کی اور انہیں ایک تحریری یادداشت پیش کی جس میں مہنت یتی نرسنگھا نند سرسوتی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا،اور کہاکہ یتی نرسنگھانند ایک شرپسند اور نفرت پھیلانے والا شخص ہے جس نے کئی مرتبہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف زہر اگلا ہے مگر اس بار اس نے ساری حدیں پار کردی ہیں جس کو کسی بھی صورت میں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔ وفد نے پولیس سے نرسمہانند کی فوری گرفتاری کا پرزور مطالبہ کیا۔ انشاء پیر تک تلنگانہ کے تمام اضلاع میں مہنت یتی نرسنگھا نند سرسوتی کے خلاف شکائت درج کراکر ایف آر درج کرانے کی کوشش کی جائے گی۔ حضرت مولانا سیدمحمود اسعد مدنی صاحب صدر جمعیۃ علماء ہندنے ریاستی حکومتوں سے مطالبہ کررہے ہیں کہ ان لوگوں کے خلاف قانون بنایا جائے۔ تاکہ ملک میں عدل انصاف اور امن باقی رہے ۔ اور مرکزی جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے مہنت یتی نرسنگھا نند سرسوتی کے خلاف بیان جاری کیا ہے ریاستی جمعیۃ علماء اس کی مکمل تائید کرتی ہے ۔اسی طرح کور کمیٹی نے متعددامور پر غور و خوص کیا۔انشاء اللہ تعالی عنقریب عاملہ کا اجلاس مدعو کرکے اس میں اعلان کیا جائے گا۔ اس اجلاس میں مولانا عبد الستار صاحب خازن جمعیۃ علماء تلنگانہ مولانا عبد القوی صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ مولانا خواجہ کلیم الدین صاحب اسعدی نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ مولانا احسان الدین صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ (کی انابت حافظ محمد فرقان نے کی ) مولانا مصدق القاسمی صاحب صدر جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد‘ مفتی الیاس احمدحامد قاسمی جنرل سکر یٹری جمعیۃ علماء ضلع نرمل مولاناعبد القادر صاحب کوداڑ ‘ حافظ پیر خلیق احمد صابر جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ موجود تھے۔