Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
israeli-defense-minister-to-visit-pentagon-soon-us

اسرائیلی وزیر دفاع عنقریب پنٹاگون کا دورہ کریں گے: امریکہ

Posted on 16-06-202416-06-2024 by Maqsood

اسرائیلی وزیر دفاع عنقریب پنٹاگون کا دورہ کریں گے: امریکہ

واشنگٹن،16جون ( آئی این ایس انڈیا )

امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ اسرائیل کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ امریکی ہم منصب سے ملاقات اور گفتگو کے لیے پینٹاگون کا دورہ کریں گے۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق واشنگٹن کا یہ دورہ ایک ایسے وقت ہو گا جب غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائی جاری ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے جس کے بارے میں وشنگٹن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے اس کی حمایت کی ہے تاہم اسرائیلی حکومت کے انتہائی دائیں بازو کے اتحادیوں میں سے کچھ اس پر غصے میں ہیں۔

رواں ہفتے ایک باضابطہ ردعمل میں فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس نے جنگ بندی کے مجوزہ معاہدے کے کئی نکات پر جوابی تجاویز پیش کرتے ہوئے اس منصوبے پر آگے بڑھنے کے عمل کو روک دیا ہے۔پنٹاگون کے پریس سیکرٹری میجر جنرل پیٹرک رائڈر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ منگل کو وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے ساتھ ایک فون کال میں یوو گیلنٹ نے پنٹاگون کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کی۔

جنرل رائڈر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ اس دورے کی تاریخ کا تعین ہونا ابھی باقی ہے اور اس ملاقات کا مقصد مشرق وسطیٰ میں جاری سکیورٹی پیش رفت پر مزید بات چیت کرنا ہے۔گزشتہ برس آٹھ اکتوبر کو حماس اور اسرائیل کے درمیان لڑائی چھڑنے کے بعد سے غزہ میں 37 ہزار سے زائد فلسطینی مارے جا چکے ہیں اور اسرائیلی حکومت کو عالمی ردعمل کا سامنا ہے۔

 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb