Skip to content
پرانی روایت کے ساتھ مصنوعی ذہانت، رام لیلا پر اے آئی کارنگ آئے گا نظر
نئی دہلی، 6اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا )
ان دنوں رام لیلا پر بھی جدید ٹکنالوجی اور اے آئی کااثر دکھائی دینے لگا ہے۔ صدیوں پرانی روایت نئے انداز میں نظرآرہی ہے۔قومی راجدھانی دہلی میں دسہرہ کے ایام میں نیا انداز دیکھا جارہا ہے۔ نوشری دھارمک رام لیلا کمیٹی کے پبلسٹی انچارج راہل شرما نے کہا کہ اس بار رام لیلا کے اسٹیج کے دوران ٹیکنالوجی اور روایت میں ہم آہنگی نظر آئے گی۔یہ مصنوعی ذہانت کا دور ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم نے بہت سے مناظر میں اے آئی کو روشنی اور آواز میں استعمال کیا ہے۔
مثال کے طور پر جیسے ہی کسی جنگل کا منظر ہوگا، پورا میدان سبز روشنی میں بھیگتا ہوا نظر آئے گا۔ اور سامعین اے آئی کے ذریعے پیچھے سے پرندوں اور جانوروں کی آوازیں سنیں گے۔سیتا کا کردار ادا کرنے والی چاندنی یہاں ایک سلو ٹریولر ہیں۔ رام لیلا میں پنڈت جواہر لال نہرو، اندرا گاندھی، راجیو گاندھی، سرو پلی رادھا کرشنن، گیانی ذیل سنگھ، ڈاکٹر راجندر پرساد جیسی شخصیات اپنے اہل خانہ کے ساتھ رام لیلا دیکھنے آتی تھیں۔
لال قلعہ کے میدان میں ہونے والے لوکش رام لیلا کے دوسرے دن جمعہ کو تاڑکا اور سوباہو ودھ دکھایا گیا۔چیئرمین ارجن کمار نے کہا کہ اس منظر کو زندہ کرنے کے لیے بالی ووڈ کے ایکشن ڈائریکٹر منوج کانگڑا کی نگرانی میں ڈیجیٹل ساؤنڈ اور کمپیوٹر گرافکس کا شاندار استعمال کیا گیا ہے۔ بجلی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر مملکت شری پد نائک جمعہ کو رام لیلا دیکھنے کے لیے مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔
Like this:
Like Loading...