Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
strict-action-should-be-taken-against-the-insolent-prophet-ghulam-nabi-azad

گستاخ رسولؐ کیخلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے: غلام نبی آزاد

Posted on 07-10-2024 by Maqsood

گستاخ رسولؐ کیخلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے: غلام نبی آزاد

 

سری نگر، 6اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا )

 

ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے یتی نرسنگھانند کی طرف سے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں کی گئی گستاخی کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی نفرت انگیز تقریر ہماری قوم کی ہم آہنگی اور ساکھ کو داغدار کرتی ہے۔

 

موصوف چیئرمین نے اتوار کے روز ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا کہ میں یتی نرسنگھ نند کی طرف سے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کیخلاف توہین آمیز ریمارکس کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ اس کیخلاف فوری اور سخت کارروائی کی جانی چاہئے اس طرح کی نفرت انگیز تقریر ہماری قوم کی ہم آہنگی اور ساکھ کو داغدار کرتی ہے۔ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھاکہ کسی بھی فرد کو کسی مذہب یا عقیدے کی توہین کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb