Skip to content
ہریانہ میں کانگریس پھر ناکام: کسان،افواج اور پہلوان کی سیاست ہوگئی ناکام
نئی دہلی ،8اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا )
2019 کی طرح، ہریانہ میں کانگریس کی قیادت ایک بار پھر ناکام ہوگئی۔ تمام دعوؤں کے برعکس بی جے پی تاریخی اکثریت ثابت کرنے جا رہی ہے۔ کانگریس نے کسانوں،فوجی اور پہلوانوں کی سیاست کے ذریعے اقتدار میں آنے کا تقریباً اعلان کر دیا تھا۔ بھوپیندر سنگھ ہڈا نے بھی اعلان کیاتھا کہ صرف کانگریس ہی جیتے گی۔ وہ یہ ماننے کو تیار نہیں تھا کہ وہ ہاربھی سکتے ہیں۔ بقیہ خلاء کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے پارٹی کے اندر ہونے والے مقابلے نے پر کیا۔ عوام نے محسوس کیا کہ خود کانگریس کے اندر اتحاد نہیں ہے۔
اس کے علاوہ جاٹ ووٹوں پر بہت زیادہ بھروسہ کرنا اور یہ ماننا کہ جاٹ کانگریس کو ہی ووٹ دیں گے، اس سے بھی کانگریس کو نقصان پہنچا۔ صورتحال یہ ہے کہ بی جے پی نے کانگریس کو جاٹ اکثریت والی زیادہ تر سیٹوں پر شکست دی۔ کانگریس بھی کسانوں کو اپنے حق میں سمجھ رہی تھی، لیکن کسان سمان نیدھی اور ہریانہ حکومت کے کسانوں کے لیے کیے گئے کام کو بھول کر بی جے پی کو کسان مخالف قرار دیتی رہی۔ تاہم اس کا زمینی طور پر الٹا اثر ہوا۔
ہریانہ کے کسانوں نے 10 سال پہلے اور اب کا موازنہ کرنا شروع کر دیا اور متحد ہو کر بی جے پی کو ووٹ دیا۔کسانوں کے ساتھ ساتھ فوجیوں کا مسئلہ اٹھا کر کانگریس نے نوجوانوں کو اپنی طرف سے جیتنے کی بھرپور کوشش کی۔ اگنی ویر اسکیم کو لے کر راہل گاندھی نے بی جے پی کو پارلیمنٹ سے لے کر سڑکوں تک گھیرنے کی کوشش کی۔ تاہم، بی جے پی نے ان الزامات کو یکسر مسترد کر کے یہ اعلان کر دیا کہ ریاست میں تمام اگنی ویروں کو سرکاری ملازمتوں میں ترجیح دی جائے گی۔
جنتر منتر پر پہلوانوں کے احتجاج کے بعد ونیش پھوگاٹ کو ٹکٹ دے کر کانگریس نے یہ مان لیا تھا کہ اب ہریانہ کے تمام پہلوان اور ان کے حامی کانگریس کو ہی ووٹ دیں گے،لیکن نتائج آنے کے بعد یہ ثابت ہوگیا کہ ، ہریانہ کے کسان ، فوجی اور جاٹ طبقے کی اکثریت اب بھی بی جے پی کے ساتھ ہی ہے۔
Like this:
Like Loading...