Skip to content
حرم مکی کے امام شیخ ماہر المعیقلی ملائیشیا کا دورہ کریں گے
ریاض،9اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا )
مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر ماہر المعیقلی کل جمعرات کو ملائیشیا کا دورہ کریں گے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق وہ مسجد بوترا میں جمعہ کا خطبہ دیں اور نماز کی امامت کرائیں گے۔شیخ ڈاکٹر ماہر المعیقلی ملائیشیا میں حکومتی عہدیداران، دینی قیادت اور طلبہ سے ملاقات کے علاوہ دینی مراکز کا بھی دورہ کریں گے۔پروگرام کے مطابق شیخ ماہر المعیقلی مسجد سلطان صلاح الدین میں مغرب اور عشا کی امامت کے علاوہ مسابقہ حفظ قرآن مجید کی اختتامی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ امام حرم شیخ ڈاکٹر ماہر المعیقلی کا دورہ وزارت اسلامی امور، دعوت و ارشاد کے منصوبے کے مطابق ہے جس میں وزارت ائمہ حرمین کے مختلف ممالک کے دورے کرواتی ہے جن کا مقصد حرمین شریفین کے پیغام اور اسلام کی وسطیت کو نمایاں کرنے کے علاوہ سعودی عرب کی خدمات کو اجاگر کرنا ہے۔
Like this:
Like Loading...