لبنانی فوج نے اسرائیل کی طرف سے بھرتی دو شامی جاسوس کئے گرفتار
بیروت،10اکتوبر (الہلال میڈیا،ایجنسیز)
لبنانی فوج نے دو شامی باشندوں کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے جن کے بارے میں اس کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے لبنان کے کئی علاقوں پر حملوں کے اثرات کو دستاویز کرنے کے لیے سوشل میڈیا سائٹس کے ذریعے بھرتی کیا تھا۔فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جاسوسی نیٹ ورکس اور اسرائیلی دشمن ایجنٹوں کی نگرانی اور پیروی کی کارروائیوں کے نتیجے میں انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ ے دو شامیوں کو گرفتار کیا۔ انہوں نے مختلف مقامات کی تصویر کشی کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے اثرات کو دستاویزی شکل دینے کی کوشش کی۔فوج کے مطابق یہ ثابت ہوا کہ انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے بھرتی کیا گیا تھا۔ ان کے خلاف مجاز عدلیہ کی نگرانی میں تحقیقات شروع کی گئیں۔لبنان اور اسرائیل حالت جنگ میں ہیں۔ گذشتہ برسوں کے دوران لبنانی سکیورٹی سروسز نے درجنوں افراد کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے شبہ میں گرفتار کیا ہے، ملک میں گذشتہ پانچ سالوں سے معاشی تباہی کے بعد درجنوں افراد کو انٹرنیٹ کے ذریعے بھرتی کیا گیا۔
متعدد زیر حراست افراد کے خلاف عدالتی احکام جاری کیے گئے، جن کی زیادہ سے زیادہ 25 سال قید کی سزا تھی۔گذشتہ ہفتے کے روز لبنانی فوج نے مشتبہ میڈیا مواد کے بارے میں خبردار کیا تھا۔اس نے کہا تھا کہ اسرائیل لبنان کے مختلف علاقوں میں شدید اسرائیلی بمباری کی مہم کے دوران جاسوسی یا لوگوں کو بھرتی کرنے کی مہم چلا رہا ہے۔لبنانی فوج نے’ایکس‘ پلیٹ فارم پر ایک بیان میں کہا تھا کہ ،دشمن کچھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویڈیوسائٹس،سوشل لنکس اور ایپلی کیشنز پر میڈیا مواد شائع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، تاکہ شہریوں کو جاسوسی، معلومات اکٹھا کرنے کے لیے مختص سائٹس کی طرف راغب کیا جا سکے۔
انہوں نے اپنے شہریوں کو ایسے مواد سے متنبہ کیا جو لبنان کے خلاف اسرائیلی دشمن کے جاری منصوبوں کے درمیان قوم اور معاشرے کے لیے سلامتی کو خطرہ ہے۔23 ستمبر سے اسرائیل نے بنیادی طور پر جنوبی اور مشرقی لبنان اور جنوبی بیروت کے مضافاتی علاقوں پر تباہ کن فضائی حملے شروع کیے ہیں جنہیں حزب اللہ کا اہم گڑھ قرار دیا جاتا ہے۔ ان حملوں میں 1,110 سے زیادہ افراد ہلاک اور 1.2 ملین سے زیادہ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔