پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ رتن ٹاٹا کی آخری رسوم کی اد ا کردی گئی
وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کئی نامور ہستیوں نے آخری رسومات میں کی شرکت
بالی ووڈ کے ستارے بھی افسردہ خاطر ، کون سنبھالے گا ٹاٹا گروپ ؟
ممبئی ، ، 10اکتوبر (آئی این ایس انڈیا)
ملک کے ممتاز صنعت کار رتن ٹاٹا کی ممبئی میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسوم ادا کردی گئیں،مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سینکڑوں اہم شخصیات کے ساتھ موجود تھے۔نم آنکھوں کے ساتھ رتن ٹاٹا کو الوداع کہنے کے ساتھ ہر کوئی ان کی یادوں اور خدمات کا ذکر کرتا نظر آیا۔ صنعت کار رتن ٹاٹا کا جسد خاکی جمعرات کی صبح ان کے گھر سے سفید پھولوں سے مزین، جنوبی ممبئی کے این سی پی اے میں لے جایا گیا۔ جہاں لوگوں نے ان کے آخری دیدار کئے یاد رہے کہ رتن ٹاٹا کا بدھ (9 اکتوبر 2024) کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں انتقال ہو ا تھا۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے، گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل، مکیش امبانی اور کمار منگلم برلا سمیت سیاست، کھیل اور کاروبار سے وابستہ کئی شخصیات نے ٹاٹا کو خراج عقیدت پیش کیا۔رتن ٹاٹا کو آخری تعزیت دینے کے لیے ورلی کے شمشان گھاٹ میں ایک بڑا ہجوم جمع تھا۔ رتن ٹاٹا کی لاش کو ہال سے باہر نکالا گیا ہے۔ پولیس انہیں توپوں کی سلامی دی،جو سرکاری اعزاز کی علامت ہے۔
جمعرات کو رتن ٹاٹا جب اپنے آخری سفر پر روانہ ہوئے تو ان کے بھائی جمی بھی اپنے پیارے بھائی کو الوداع کرنے پہنچے۔رتن ٹاٹا نے سال 1945 کی ایک تصویر شیئر کی تھی جس پر لکھا تھا کہ وہ بہت خوشی کے دن تھے۔ ہمارے درمیان کوئی نہیں تھا۔ تصویر میں وہ ان کے بھائی جمی اور اس کا پالتو کتا تھا۔۔بچپن کے دو ہنستے مسکراتے چہروں میں سے ایک خاموش تھا جبکہ دوسرے پر دکھ اور افسوس کی لکیریں تھیں۔
رتن ٹاٹا کے انتقال سے بالی ووڈ کے ستارے بھی افسردہ خاطر
ملک کے مشہور صنعت کار رتن ٹاٹا اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ انہوں نے بدھ کی رات دیر گئے ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں آخری سانس لی۔ ان کے انتقال کی خبر نے سب کو چونکا دیا۔ بزنس ٹائیکون کی موت کی خبر سن کر نہ صرف عام لوگ بلکہ بالی ووڈ کے ستارے بھی صدمے میں ہیں۔ اب انوشکا شرما، ملائکہ اروڑہ، دلجیت دوسانجھ، پریانکا چوپڑا سمیت کئی ستاروں نے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے رتن ٹاٹا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ رتن ٹاٹا کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔ انہوں نے اپنے ہر کام میں ایمانداری، شائستگی اور وقار کی قدروں کو برقرار رکھا اور وہ صحیح معنوں میں ہندوستان کی علامت اور تاج تھے۔ آر آئی پی سر، آپ نے بہت سی زندگیوں کو متاثر کیا ہے۔ ساتھ ہی پریانکا چوپڑا نے بھی رتن ٹاٹا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کی مہربانی سے آپ نے لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو متاثر کیا۔ آپ کی قیادت اور سخاوت کی میراث نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی۔ آپ نے ہمارے ملک کے لیے جو کچھ کیا ہے اس کے لیے آپ کے بے مثال جذبے اور لگن کا شکریہ۔ آپ ہم سب کے لیے ایک تحریک رہے ہیں اور ہم آپ کو بہت یاد کریں گے۔دلجیت دوسانجھ نے اپنے لائیو کنسرٹ میں بزنس ٹائیکون رتن ٹاٹا کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ رتن ٹاٹا کے بارے میں آپ سب جانتے ہیں، ان کا انتقال ہو گیا ہے۔ انہوں نے اپنی زندگی میں ہمیشہ محنت کی، آج تک میں نے انہیں کبھی کسی کے بارے میں برا کہتے نہیں دیکھا۔وہ ہمیشہ محنت کرتے، اچھا کام کرتے اور ہر کسی کے کام آتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہی زندگی ہے، یہی زندگی ہے۔ اگر ہم ان کی زندگی سے کچھ سیکھ سکیں کہ محنت کریں، اچھا سوچیں اور کسی کے کام آئیں۔ اس کے علاوہ کنگنا رناوت، سلمان خان، کرن جوہر، رشمیکا مندنا، ملائکہ اروڑہ، اتھیا شیٹی، وانی کپور، الیانا ڈی کروز، اننیا پانڈے اور اجے دیوگن سمیت کئی ستاروں نے رتن ٹاٹا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
رتن ٹاٹاکیلئے بھارت رتن ایوارڈ کو مہاراشٹر کابینہ کی تجویز کو منظوری
ٹاٹا سنز کے سابق چیئرمین رتن ٹاٹا کا بدھ کی رات دیر گئے انتقال ہو گیا۔ اس سلسلے میں مہاراشٹر کابینہ کی میٹنگ میں رتن ٹاٹا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے اجلاس میں اس سلسلے میں ایک تعزیتی قرارداد پیش کی۔ اس موقع پر ایک قرارداد بھی منظور کی گئی جس میں مرکز سے درخواست کی گئی کہ رتن ٹاٹا کو ان کی کامیابیوں کے لیے بھارت رتن سے نوازا جائے۔رتن ٹاٹا کے انتقال سے پورے ملک میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سی ایم ایکناتھ شندے نے رتن ٹاٹا کے انتقال پر غم کا اظہار کیا ہے اور انہیں ملک کے لیے ایک مہم جو قرار دیا ہے۔ ٹاٹا کی موت پر مہاراشٹر میں ایک دن کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ رتن ٹاٹا کو خراج عقیدت کے طور پر یہ سرکاری آخری رسومات ہوگی۔ اس دوران ریاست کے سرکاری دفاتر پر قومی پرچم نصف سرنگوں رہیں گے، اس کے ساتھ ریاست میں کوئی تفریحی پروگرام نہیں ہوگا۔ رتن ٹاٹا کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائیں گی۔اس سے پہلے‘X’پر پوسٹ کرکے سی ایم ایکناتھ شندے نے بھی رتن ٹاٹا کے انتقال پر غم کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے لکھاکہ مجھے رتن ٹاٹا کے انتقال سے بہت دکھ ہوا ہے۔ ٹاٹا ہندوستانی کاروبار کے عظیم ترین آدمیوں میں سے ایک تھے۔ ٹاٹا گروپ کے ذریعے انہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ہندوستانی صنعت کو دنیا میں ایک قابل ذکر مقام ملے۔ انہیں ان کی اخلاقیات کے لیے یاد کیا جائے گا۔ ان میں فیصلہ سازی کا غیر معمولی معیار تھا۔ انہوں نے ہماری زندگی بدل دی۔ انہوں نے دنیا کا ہندوستان کو دیکھنے کا انداز بدل دیا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ رتن ٹاٹا کی آخری رسومات آج جمعرات کی شام 4 بجے ممبئی کے علاقے ورلی میں ادا کردی گئی ۔ اس سے قبل ان کی لاش کو ممبئی کے نیشنل سینٹر فار پرفارمنگ آرٹس ہال میں رکھا گیا ہے۔ جہاں لوگ سہ پہر ساڑھے تین بجے تک ان کے جسد خاکی کی آخری دیدار کے لیے حاضری دی۔
رتن ٹاٹا کی موت کے بعد کون سنبھالے گا ٹاٹا گروپ ؟
ملک کے مشہور صنعت کاروں میں سے ایک رتن ٹاٹا انتقال کر گئے۔ انہوں نے ممبئی کے ایک اسپتال میں 86 سال کی عمر میں آخری سانس لی۔ وہ گزشتہ چند دنوں سے علیل تھے۔ رتن ٹاٹا نے اپنے پیچھے ایک بہت بڑی وراثت چھوڑی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ٹاٹا گروپ کے کل اثاثے تقریباً 165 کروڑ امریکی ڈالر ہیں۔ رتن ٹاٹا کی موت کے بعد سب سے زیادہ بات یہ ہے کہ ان کی میراث کون سنبھالے گا۔ تو آئیے جانتے ہیں رتن ٹاٹا کے بعد ان کی میراث کون سنبھالے گا!۔رتن ٹاٹا نے اپنی زندگی میں کسی جانشین کا اعلان نہیں کیا تھا۔ ایسے میں اب ان کے ٹرسٹیوں میں سے کسی ایک کو صدر منتخب کیا جائے گا۔ ٹاٹا گروپ کے دو اہم ٹرسٹ ہیں: سر دورابجی ٹاٹا ٹرسٹ اور سر رتن ٹاٹا ٹرسٹ۔ یہ دونوں ٹرسٹ ٹاٹا گروپ کی پیرنٹ کمپنی ٹاٹا سنز میں تقریباً 52 فیصد شیئر رکھتے ہیں۔ ٹاٹا سنز ٹاٹا گروپ آف کمپنیوں کو چلاتا ہے، جو ہوا بازی سے لے کر ایف ایم سی جی تک کی صنعتوں میں پھیلی ہوئی ہے۔دونوں ٹرسٹوں کے کل 13 ٹرسٹیز ہیں، جن میں سے کچھ نمایاں نام یہ ہیں: سابق وزیر دفاع وجے سنگھ، آٹوموبائل انڈسٹری کے تجربہ کار وینو سری نواسن، رتن ٹاٹا کے سوتیلے بھائی اور ٹرینٹ کے چیئرمین نول ٹاٹا، تاجر مہلی مستری، اور وکیل ڈیریس کھمباٹا۔ اس کے علاوہ سٹی انڈیا کے سابق سی ای او پرمیت جھاویری اور جہانگیر اسپتال کے سی ای او جہانگیر ایچ سی جہانگیر بھی بطور ٹرسٹی بورڈ میں شامل ہیں۔ٹاٹا ٹرسٹ کے سربراہ کا انتخاب ٹرسٹیوں کی اکثریت سے ہوتا ہے۔ وجے سنگھ اور وینو سری نواسن دونوں ٹرسٹ کے نائب چیئرمین ہیں، لیکن ان کے سربراہ بننے کے امکانات بہت کم ہیں۔ اس عہدے کے لیے سب سے زیادہ ممکنہ نام 67 سالہ نول ٹاٹا کا ہے۔ نول ٹاٹا کی تقرری سے پارسی برادری بھی مطمئن ہوگی، کیونکہ رتن ٹاٹا بھی پارسی تھے۔ اس طرح ٹاٹا ٹرسٹ کی روایت بھی برقرار رہے گی۔یہ بات بھی قابل غور ہے کہ تاریخ میں ٹاٹا ٹرسٹ کی قیادت ہمیشہ پارسی برادری کے لوگ کرتے رہے ہیں، چاہے ان کا براہ راست تعلق ٹاٹا خاندان سے ہو یا نہ ہو۔ اگر نول ٹاٹا چیف بنتے ہیں تو وہ سر دورابجی ٹاٹا ٹرسٹ کے 11ویں اور سر رتن ٹاٹا ٹرسٹ کے 6ویں چیئرمین ہوں گے۔نول ٹاٹا گزشتہ چار دہائیوں سے ٹاٹا گروپ سے وابستہ ہیں اور ٹرینٹ، ٹائٹن اور ٹاٹا اسٹیل جیسی بڑی کمپنیوں کے بورڈز میں شامل رہے ہیں۔ انہیں 2019 میں سر رتن ٹاٹا ٹرسٹ کے ٹرسٹی کے طور پر اور 2022 میں سر دورابجی ٹاٹا ٹرسٹ کے بورڈ میں شامل کیا گیا تھا۔رتن ٹاٹا کے بعد سائرس مستری کو ٹاٹا سنز کا چیئرمین مقرر کیا گیا لیکن ان کے استعفیٰ کے بعد یہ ذمہ داری این چندر شیکھرن نے سنبھال لی۔ نول اور رتن ٹاٹا کا رشتہ عوام میں کبھی خاص نہیں رہا، لیکن رتن ٹاٹا کے آخری دنوں میں ان کے اپنے سوتیلے بھائی کے ساتھ اچھے تعلقات تھے۔
رتن ٹاٹا کے وہ پانچ بڑے کاروباری فیصلے،جن کی وجہ سے’ بزنس ہیرو‘ بن گئے
