Skip to content
جیل میں ابو سالم سے ملاقات کرنے پردو افراد سے پوچھ گچھ
ناسک؍ممبئی،11اکتوبر ( الہلال میڈیا)
مہاراشٹر اے ٹی ایس نے ناسک جیل میں انڈر ورلڈ ڈان ابو سالم سے ملنے آئے دو لوگوں سے پوچھ گچھ کی ہے۔ ذرائع کے مطابق اے ٹی ایس کو معلوم ہوا کہ دو لوگ ناسک سنٹرل جیل میں ابو سالم سے ملنے گئے تھے۔ جن میں سے ایک عورت اور ایک مرد تھا۔ یہ اطلاع ملنے کے بعد ناسک اے ٹی ایس نے دونوں سے پوچھ گچھ شروع کی اور کل 5 گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ کی۔ دراصل اے ٹی ایس یہ پتہ لگا رہی ہے کہ یہ دونوں کون ہیں اور ابو سالم سے ان کا کیا تعلق ہے۔
ابو سالم 1993 کے ممبئی بم دھماکوں سمیت دیگر مقدمات میں جیل کی سزا کاٹ رہا ہے۔ انہیں 2005 میں پرتگال سے ممبئی لایا گیا تھا۔ تب سے ابو سالم جیل میں ہیں۔ ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں 1993 میں ہوئے سلسلہ وار دھماکوں کے معاملے میں سات ملزمان کے خلاف پیر کو یہاں کی خصوصی عدالت میں سماعت کا تیسرا مرحلہ شروع ہوا۔ یہ مفرور ملزمان مختلف اوقات میں پکڑے گئے۔عدالت نے اس سے قبل کی دو سماعتوں میں 106 ملزمان کو مجرم قرار دیا تھا، جن میں یعقوب میمن بھی شامل ہیں، جنہیں جولائی 2015 میں پھانسی دی گئی تھی۔
اس کیس میں گینگسٹر ابو سالم کو 2005 میں پرتگال سے حوالے کیا گیا تھا اور عدالت نے اسے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ 12 مارچ 1993 کو ممبئی کے مختلف علاقوں میں ہونے والے بارہ سلسلہ وار دھماکوں میں 257 افراد ہلاک اور 700 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ممبئی دھماکوں سے متعلق تازہ ترین سماعت پیر کو خصوصی دہشت گرد اور خلل انگیز سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے جج وی ڈی کیدار کی عدالت میں دو گواہوں کی گواہی کے ساتھ شروع ہوئی۔ اس کیس میں فاروق منصوری عرف فاروق ٹکلا، احمد لمبو، مناف ہلاری، ابوبکر، صہیب قریشی، سعید قریشی اور یوسف بٹکا ملزم ہیں۔
استغاثہ کے مطابق منصوری نے مبینہ طور پر لمبو، بکر، قریشی اور بٹکا کی رہائش اور نقل و حمل کا انتظام کیا تھا۔ چاروں افراد بم بنانے کی تربیت حاصل کرنے پاکستان گئے تھے، ہلاری پر دھماکے میں استعمال ہونے والا اسکوٹر خریدنے کا الزام ہے۔عدالت نے اس سے قبل کی دو سماعتوں میں 106 ملزمان کو مجرم قرار دیا تھا، جن میں یعقوب میمن بھی شامل ہیں، جسے جولائی 2015 میں پھانسی دی گئی تھی۔ اس کیس میں گینگسٹر ابو سالم کو 2005 میں پرتگال سے لایاگیا تھا اور عدالت نے اسے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ 12 مارچ 1993 کو ممبئی کے مختلف علاقوں میں ہونے والے بارہ سلسلہ وار دھماکوں میں 257 افراد ہلاک اور 700 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
Like this:
Like Loading...