Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
uttar-pradesh-3-dalit-boys-beaten-insulted-for-stealing

اترپردیش : چوری کے الزام میں3 دلت لڑکوں کی پٹائی ،توہین آمیز سلوک

Posted on 11-10-2024 by Maqsood

اترپردیش : چوری کے الزام میں3 دلت لڑکوں کی پٹائی ،توہین آمیز سلوک

بہرائچ،11اکتوبر (ایجنسیز )
اترپردیش کے بہرائج میں ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا۔ منگل کو کوتوالی نانپارہ علاقے میں واقع تاج پور ٹیڈیا گاؤں میں پولٹری فارم سے گندم چوری کرنے کا الزام عائد کرکے تین دلت لڑکوں کو بے دردی سے مارا پیٹا گیا۔ ملزمان نے بچوں کے سر کے بال منڈوائے، ان کے سروں پر لفظ چور لکھا، ان کے چہروں کو کالا کیا اور گاؤں میں پریڈ کرائی۔
کچھ لوگوں نے اس واقعہ کو ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ اہل خانہ کی شکایت کے بعد پولیس نے چار لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے اور ان میں سے تین کو جیل بھیج دیا۔
کوتوالی نانپارہ کے تحت تاج پور ٹیڈیا گاؤں کے رہنے والے رجیت رام پاسوان نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ انہوں نے بتایا کہ پولٹری فارم کے مالک نے اپنے بیٹے سمیت دو دیگر افراد کے ساتھ مل کر راجیت اور اس کے پڑوسی کے بچوں پر پولٹری فارم سے پانچ کلو گندم چوری کرنے کا الزام عائد کرکے مارا پیٹا۔ ملزمان نے ان کے سر منڈوا دئیے۔
اس کے بعد انہوں نے بچوں کے سروں پر چور لکھا اور انہیں گاؤں میں گھومنے پر مجبور کیا۔نانپارا کے سرکل آفیسر پردیومنا کمار سنگھ نے بتایا کہ چار افراد کے خلاف درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل ایکٹ سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ واقعے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

اشتہارات

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb