Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
Delhi High Court accepted the bail application of the accused, who has been in jail for eleven years

وقف ترمیمی بل پر اب لی جائے گی جمعیۃ علماء ہند کی رائے. رام مندر کے وکیل کو بھی ملا جے پی سی کی اگلی میٹنگ کا دعوت نامہ

Posted on 11-10-202411-10-2024 by Maqsood

وقف ترمیمی بل پر اب لی جائے گی جمعیۃ علماء ہند کی رائے.
رام مندر کے وکیل کو بھی ملا جے پی سی کی اگلی میٹنگ کا دعوت نامہ

 

نئی دہلی،11اکتوبر (الہلال میڈیا)

 

وقف بورڈ ترمیمی بل پر جے پی سی کی اگلی میٹنگ 14 اور 15 اکتوبر کو ہوگی۔ جمعیۃ علماء ہند دہلی کو بلایا گیا ہے کہ وہ 14 اکتوبر کو پہلے اجلاس میں بل پر اپنی رائے پیش کرے۔ دوسرے سیشن میں تین وکلاء وشنو شنکر جین، اشونی اپادھیائے، وریندر اچلکرنجیکار کو اپنا کیس پیش کرنے کے لیے بلایا گیا ہے۔ جے پی سی نے 15 اکتوبر کو اقلیتی وزارت کے عہدیداروں کو طلب کیا ہے۔

مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو نے لوک سبھا میں وقف بل 2024 پیش کیا تھا جس کی کانگریس اور سماج وادی پارٹی سمیت کئی اپوزیشن جماعتوں نے مخالفت کی تھی۔ انڈیا اتحاد نے اسے مسلم دشمن قرار دیا۔ یہ بل لوک سبھا میں بحث کے بغیر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔جے پی سی میں کل 31 ممبران شامل کیے گئے ہیں جن میں سے 21 ممبران لوک سبھا اور 10 ممبران راجیہ سبھا سے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb