Skip to content
تروچیراپلی ،11اکتوبر (ایجنسیز)
تروچیراپلی۔ کیرالہ کے تریچی میں ایئر انڈیا کے طیارے میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے طیارہ دو گھنٹے تک ایئرپورٹ کے گرد چکر لگاتا رہا۔ معلومات کے مطابق طیارے کو ٹیک آف کرتے ہی فنی خرابی کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد اسے واپس لینڈ کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔
تریچی ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر گوپال کرشنن نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا، ‘تریچی سے شارجہ جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں تکنیکی مسئلہ (ہائیڈرولک فیل) کا سامنا کرنا پڑا اور اسے تریچی ہوائی اڈے پر اترنے سے پہلے ایندھن کم کرنے کے لیے فضائی حدود میں چکر لگانا پڑا۔ ہوائی اڈے پر 20 سے زائد ایمبولینسز اور فائر ٹینڈرز کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی بڑا حادثہ رونما نہ ہو۔
Like this:
Like Loading...