Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
stay-away-from-military-sites-hezbollah-warns-israeli-citizens

فوجی مقامات سے دور رہیں، حزب اللہ کی اسرائیل کے شہریوں کو وارننگ

Posted on 12-10-2024 by Maqsood

فوجی مقامات سے دور رہیں، حزب اللہ کی اسرائیل کے شہریوں کو وارننگ

مقبوضہ بیت المقدس،12اکتوبر (ایجنسیز)

لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ آبادی والے علاقوں میں اسرائیل کے فوجی مقامات سے دور رہیں۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق حزب اللہ نے عربی اور عبرانی زبان میں جاری کیے گئے بیان میں اسرائیل کے شمالی علاقے میں رہائش پذیر شہریوں کو وارننگ دی ہے۔حزب اللہ کے بیان کے مطابق شمالی اسرائیل میں ’دشمن اسرائیلی فوج شہریوں کے گھروں کو استعمال کر رہی ہے۔لبنان کی عسکری تنظیم نے مزید کہا کہ ’حیفا، تبریاس اور ایکرے جیسے مقبوضہ علاقوں‘ میں اسرائیل کی فوج نے شہری آبادی کے درمیان فوجی اڈے قائم کر رکھے ہیں۔

حزب اللہ نے اپنی واننگ میں کہا ہے کہ اسرائیلی شہری اپنی زندگی بچانے کے لیے ان فوجی اڈوں سے دور رہیں۔تقریباً ایک سال تک سرحد کے پار فائرنگ کے بعد اسرائیل نے گزشتہ ماہ 23 ستمبر سے لبنان میں حملے شروع کر رکھے ہیں جس میں اسرائیلی فوج کے مطابق وہ عسکری تنظیم حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔اس بمباری سے لبنان میں 1200 سے زیادہ افراد ہلاک اور دس لاکھ کے لگ بھگ اپنے گھروں سے بے گھر ہو چکے ہیں۔حزب اللہ مسلسل یہ بیان جاری کرتی رہتی ہے، وہ شمالی اسرائیل کے علاقوں کو راکٹ حملوں میں نشانہ بنا رہی ہے۔

ادھر خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حزب اللہ جنوبی لبنان میں طویل جنگ کی تیاری کر رہی ہے۔حزب اللہ کی کارروائیوں سے واقف دو ذرائع نے روئٹرز کو بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے لبنانی تنظیم کی اعلیٰ قیادت کو ختم کرنے کے بعد عسکری گروپ کی نئی فوجی کمانڈ نے راکٹ فائر اور زمینی جنگ کی ہدایت کی ہے۔

حزب اللہ کے ٹھکانوں پر تین ہفتوں کے تباہ کن اسرائیلی حملوں اور خاص طور پر اس کے سربراہ حسن نصر اللہ کی موت کے بعد دوست اور دشمن یکساں طور پر اب دیکھ رہے ہیں کہ یہ تنظیم کس حد تک مؤثر طریقے سے اسرائیلی فوجیوں کے خلاف مزاحمت کرتی ہے۔اسرائیل کی فوج نے لبنان میں داخل ہوتے وقت اعلان کیا تھا کہ وہ سرحدی علاقوں سے حزب اللہ کا صفایا کرے گی تاکہ قریبی اسرائیلی شہر محفوظ رہ سکیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb