Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
mubasher-ahmad

ڈاکٹر محمد مبشر احمد، ناظم شہر جماعت اسلامی ہند عظیم ترحیدرآبادکی جانب سے عامتہ المسلمین کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد

Posted on 16-06-202416-06-2024 by Maqsood

ڈاکٹر محمد مبشر احمد، ناظم شہر جماعت اسلامی ہند عظیم ترحیدرآبادکی جانب سے عامتہ المسلمین کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد

حیدرآباد،16جون( پریس نوٹ)

ڈاکٹر محمد مبشر احمد ناظم شہر جماعت اسلامی ہند عظیم ترحیدرآبادنے عید الاضحیٰ کے موقع پر عامتہ المسلمین کو عید قرباں کی پر خلوص مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عید قرباں محض جانور کی قربانی کا نام نہیں ہے بلکہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت و بندگی میں حضرت ابراہیمؑ و حضرت اسمعیلؑ کی یکسوئی اور سر تسلیم خم کرنے کی سنت کی تجدید کا پیغام ہے۔اپنے صحافتی بیان میں انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی سنت ابراھیمی ؑکی یاد تازہ کرتی ہے۔ ملت ابراہیمی ؑکا فردہونے کی حیثیت سے ہم یکسوئی کے ساتھ حنیفیت،ابراھیمیؑ مشن،دعوتِ توحید کے علمبردار بنیں۔

انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی کا یہ موقع جہاں جذبہ قربانی کو پروان چڑھاتا ہے وہیں غریبوں اور ضرورتمندوں کی ضرورتوں کو پورا کرنے کی طرف متوجہ کرتا ہے۔ڈاکٹر محمد مبشر احمدنے کہا کہ قربانی کے ایام میں صرف قربانی کا عمل ہی اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب ہے۔ لہٰذا مسلمان حتی الامکان قربانی کا اہتمام کریں۔ناظم ِشہر نے کہا کہ عید قرباں یہ درس دیتی ہے کہ اہل ایمان کے لئے اللہ کے احکام کی اطاعت و پیروی دنیا و مافیہا سے بہتر اور افضل ہے۔ انہوں نے عید کے موقع پر پاکی وصفائی کو اختیارکرنے کی بھی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ راستوں اور گذرگاہوں پرقربانی نہ کریں۔ صفائی،ستھرائی کا مکمل خیال رکھیں۔

اپنے عمل سے کسی کو ایذا نہ پہنچائیں۔ قربانی کے بعد خون،فضلات اور زائد اجزاء کو دفن کردیں یا کوڑا کرکٹ کے متعینہ مقامات تک پہنچائیں۔آخرمیں اپنے دُعائیہ کلمات میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اس عید کو ہم سب کے لیے عیدسعید بنائے۔ تمام مسلمانوں بالخصوص حجاج کرام کے حج ودیگر عبادتوں کو قبول کرے اور اُمت مسلمہ بالخصوص اہل غزہ،فلسطینیوں پرآزمائشوں کا خاتمہ فرمائے۔انہوں نے تمام مسلمانوں سے اہل فلسطین کو اپنی دعاوں میں یاد رکھنے کی تلقین کی۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb