بیت المقدس میں اونروا کی اراضی ضبط کرنے کی مذمت
ریاض،13اکتوبر (الہلال میڈیا)
سعودی عرب نے اسرائیلی حکام کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے پناہ گزین ’انروا‘ کے ہیڈ کوارٹر کی اراضی ضبط کرنے کی مذمت کی ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے جاری ہونے والے اعلامیہ میں اسرائیلی حکومت کے اس اقدام کو فلسطینی اراضی کا سرقہ قرار دیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کی طرف سے بین الاقوامی قوانین اور قرار دادوں کی اسرائیلی خلاف ورزیوں، اقوام متحدہ کی ایجنسیوں اور امدادی تنظیموں کو منظم سیاسی اور فوجی انتقام کا نشانہ بنانے اور اس کے کارکنوں کی زندگیوں کو مسلسل خطرے میں ڈالنے کی بھی شدید مذمت کی ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ’انروا‘ انسانی ہمدردی کا ادارہ ہے جس کا مشن فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کرنا ہے۔سعدی عرب ’انروا‘ کیخلاف اسرائیلی حکومت کے اس اقدام کو انسانی مشن کیخلاف اقدام کے طور پر دیکھتا ہے اور اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں واقع ’انروا‘ ہیڈ کوارٹر پر قبضہ کر لیا اور اس کے ہیڈ کوارٹر کے لیے مختص اراضی چھین لی ہیں۔