Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
riyadh-fashion-week-returns-with-30-saudi-designers

ریاض فیشن ویک 30 سعودی ڈیزائنروں کے ساتھ واپس آ رہا ہے

Posted on 14-10-2024 by Maqsood

ریاض فیشن ویک 30 سعودی ڈیزائنروں کے ساتھ واپس آ رہا ہے

ریاض،14 اکتوبر(آئی این ایس انڈیا)

سعودی دار الحکومت میں ریاض فیشن ویک کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اس سرگرمی کا آغاز جمعرات کے روز ہو گا اور یہ 5 روز جاری رہے گا۔ فیشن ویک کی سرگرمیاں تین مرکزی مقامات قصرِ طویق، ڈیجیٹل سٹی اور جاکس کے علاقے میں منعقد ہوں گی۔ریاض فیشن ویک کے دوسرے ایڈیشن کا انعقاد سعودی فیشن کمیشن کی جانب سے 17 سے 21 اکتوبر تک منعقد کیا جا رہا ہے۔اس سرگرمی میں 30 سے زیادہ سعودی فیشن ہاؤسز شریک ہوں گے۔ فیشن ویک کی سرگرمیوں میں فیشن شوز کے علاوہ اعلیٰ ملبوسات اور تیار ملبوسات کے جدید مجموعوں کا پیش کیا جانا شامل ہے۔

ان کا تعلق مشہور اور ابھرتے ہوئے برانڈز سے ہو گا مثلا: عدنان اکبر، ہنیدہ الصیرفی، تیما عابد، دار الہنوف اور یحیی البشری وغیرہ.ریاض فیشن ویک کے دوسرے ایڈیشن کی اہمیت اس لیے بڑھ گئی ہے کہ اس میں جدت کار فیشن ڈیزائنروں کی ایلیٹ کو اکٹھا کیا جا رہا ہے جو مملکت سعودی عرب میں فیشن کا مستقبل ہیں۔ اس سلسلے میں سعودی فیشن کمیشن کے چیف ایگزیکٹو Burak Cakmak نے انسٹاگرام پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔

اس میں انھوں مملکت کو فیشن اور تخلیق کے ایک اہم مرکز کے طور پر منوانے کے لیے ریاض فیشن ویک کے کردار پر گفتگو کی ہے۔یہ سرگرمی فیشن اور ریٹیل کے سیکٹر میں مقامی ٹیلنٹ اور نئے منصوبوں کی سپورٹ کے علاوہ دنیا بھر سے فیشن کی صنعت کے ماہرین کو دعوت دینے کا ذریعے ہے تا کہ عالمی فیشن کے منظر نامے میں مملکت سعودی عرب ایک اہم قوت بن کر ابھرے۔

قابل ذکر بات ہے کہ سعودی فیشن کمیشن کی تاسیس 2020 میں عمل میں آئی۔ اس کے بعد سے یہ کمیشن مملکت میں فیشن سیکٹر کی ترقی کی قیادت کر رہا ہے۔ اسی طرح یہ فیشن کے شعبے میں نئے سعودی ٹیلنٹ کو سپورٹ کرنے کے علاوہ فیشن کے شعبے میں مملکت کے وسیع ورثے کی حفاظت بھی کر رہا ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb