Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
All Qazis of Bihar will participate in the second workshop of Tahafs Awqaf at Khanqah Rahmani Monger

خانقاہ رحمانی مونگیر میں تحفظ اوقاف کے دوسرے ورکشاپ میں ہوگی بہار کے تمام قضاۃ کی شرکت

Posted on 14-10-2024 by Maqsood

خانقاہ رحمانی مونگیر میں تحفظ اوقاف کے دوسرے ورکشاپ میں ہوگی بہار کے تمام قضاۃ کی شرکت

مونگیر 14/ اکتوبر(پریس ریلیز)

خانقاہ رحمانی مونگیر ملک کا ایک عظیم تحریکی ادارہ ہے ، خانقاہ رحمانی اور یہاں کے بزرگوں نے ہر موڑ پر ملک و ملت کی مضبوط راہنمائی فرمائی ہے ، جب بھی شریعت کے خلاف کوئی بھی آواز اٹھی ، خانقاہ رحمانی نے بڑھ چڑھ کر اس کا دفاع کیا ہے ، چاہے رد قادیانیت کا معاملہ ہو یا آزادی کی تحریک کا ، یا متبنی بل کا مسئلہ ہو ، یا شاہ بانو کیس کا ، یا مدارس اسلامیہ کنونشن کا ہو یا یو سی سی کا ،غرض کہ ہر نازک موڑ پر حالات کے تقاضے کے مطابق قوم و ملت کی خدمت کا تاریخ ساز رول ادا کیا ہے ۔
اسی کی ایک اہم کڑی تحفظ اوقاف کی مہم اور وقف ترمیمی بل 2024 کا مسئلہ بھی ہے ، اس خانقاہ رحمانی مونگیر کے سجادہ نشیں ، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سکریٹری ، بہا ،اڈیشہ و جھارکھنڈ کے امیر شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب دامت برکاتہم اول دن سے ہی جہد مسلسل ، عزم مصمم ، جاں فشانی اور عرق ریزی کے ساتھ وقف ترمیمی بل کے مضر اثرات سے لوگوں کو باخبر کررہے ہیں ، جس کیلئے امارت شرعیہ بہار اڈیشہ وجھارکھنڈ ، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور خانقاہ رحمانی مونگیر کے پلیٹ فارم سے تمام مسلمانوں سے جے پی سی کو رائے دینے اور ای میل کرنے کی پرزور اپیل کی ،ساتھ ہی ساتھ امارت شرعیہ کے پلیٹ فارم سے بہار کی ملی جماعتوں کو ساتھ لے کر مختلف سیاسی پارٹیوں ، متعدد وزراء اور جے پی سی کے ممبران سے ملاقات کی گئی اور میمورنڈم دیئے گئے ۔15 ستمبر 2024 کو پٹنہ میں ایک عظیم الشان تاریخ ساز کانفرنس کروائی جس میں بہار ، اڈیشہ اور جھارکھنڈ سمیت ملک کے مختلف ریاستوں کے علماء ، دانشوران اور سماجی و سیاسی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔ الحمدللہ یہ کانفرنس اپنے مقصد میں بھر پور کامیاب رہی اور پھر مذکورہ صوبوں میں امارت شرعیہ کے قضاۃ کی قیادت میں مختلف ملی تنظیموں و خانقاہوں اور سماجی شخصیات و دانشوران کے ساتھ وقف ترمیمی بل کے خلاف ڈی ایم کو میمورنڈم دینے کا سلسلہ شروع کیا جو کہ مسلسل جاری ہے ۔ واضح رہے کہ اس میمورنڈم کی کاپی ڈی ایم کے توسط سے سی ایم اور پی ایم تک پہونچائی جائے گی ۔تحفظ اوقاف کی مہم کو مزید مؤثر بنانے اور پنچایتوں تک مہم‌ کو پہونچانے کیلئے 10اور 11 اکتوبر 2024 کو خانقاہ رحمانی مونگیر میں دو روزہ تحفظ اوقاف ورکشاپ منعقد کر کے بڑی تعداد میں علماء ، دانشوران اور سماجی شخصیات کو ٹریننگ حضرت امیر شریعت نے خود سے ٹریننگ دی اور پھر انہیں بیداری مہم کو مختلف علاقوں کے پنچایتوں تک پہونچانے کی ذمہ داری دے کردعا کے ساتھ رخصت کیا ۔
اسی سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے حضرت امیر شریعت نے خانقاہ رحمانی مونگیر میں ہی 16اور17 اکتوبر 2024 کو دوسرا عظیم الشان تحفظ اوقاف ورکشاپ منعقد کرنے جارہے ہیں جس میں صوبہ بہار کے تمام قضاۃ حضرات شرکت کر کے ٹریننگ حاصل کریں گے اور پھر اس مہم کو پنچایتوں تک پہونچانے کی قیادت و خدمت کے فرائض کو انجام دیں گے۔ ان شاء اللہ ۔ جس کی مکمل تیاری کر لی گئی ہے ۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb