Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu

روس کو میزائل اور ڈرونز کی منتقلی کا الزام، ایران پر مزید پابندیاں عائد

Posted on 15-10-2024 by Maqsood
روس کو میزائل اور ڈرونز کی منتقلی کا الزام، ایران پر مزید پابندیاں عائد

برسلز،15 اکتوبر(ایجنسیز)

یورپی یونین نے پیر کو ایرانی حکام، پاسداران انقلاب کے عہدیداروں اور ایران ایئر لائنز سمیت دیگر کئی اداروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایران پر پابندیوں کی وجہ روس کو یوکرین کیخلاف استعمال کرنے کے لیے میزائلوں اور ڈرونز کی منتقلی کا الزام بیان کی گئی ہے۔یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے ایران ایئرلائن سمیت سات اداروں، نائب وزیر دفاع سید حمزہ غلندری اور پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے اعلیٰ عہدیداروں سمیت سات افراد پر پابندیوں کی منظوری دی ہے۔
یورپی یونین کے سرکردہ ممالک میں شامل برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے گذشتہ ماہ ایران پر روس کو میزائلوں کی منتقلی پر امریکہ کی طرح کی پابندیاں عائد کی تھیں۔یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیرلین نے یورپین بلاک کی طرف سے پابندیوں کا خیرمقدم کیا اور کہا ہے مزید پابندیوں کی ضرورت ہے۔ارسولا وان ڈیرلین نے سوشل میڈیا کے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا ہے یوکرین کیخلاف روس کی جارحیت کی جنگ میں ایرانی حکومت کی حمایت ناقابل قبول ہے اور اسے روکنا چاہیے۔یورپی یونین کے ان اقدامات کے تحت ایران ایئرلائنز کے علاوہ ایران کی دو مزید فضائی کمپنیاں ساہا ایئرلائنز اور ماہان ایئر بھی متاثر ہوئی ہیں۔
ایران کی دو پروکیورمنٹ کمپنیوں پر الزام عائد کیا گیا ایران میں تیار کردہ UAVs اور متعلقہ ٹیکنالوجیز بھی انٹرنیشنل پروکیورمنٹ نیٹ ورکس کے ذریعے روس کو منتقل اور فراہم ہوئی ہے۔عائد کی گئی پابندیوں میں راکٹ اور میزائل لانچ کرنے کے لیے استعمال ہونے والے آلات تیار کرنے والی دو کمپنیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔جن عہدیداروں کو پابندیوں کا نشانہ بنایا گیا ہے ان کے اثاثے منجمد کیے جائیں گے اور ان کے لیے یورپی یونین کے سفر پر پابندی عائد ہو گی۔
دوسری جانب ایران نے یورپی یونین کے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے کہ اس نے یوکرین میں استعمال کے لیے روس کو میزائل منتقل کیے ہیں۔امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے مطابق درجنوں روسی فوجی اہلکاروں نے ایران میں فتح – 360 میزائل کے استعمال کی تربیت حاصل کی ہے جس کی رینج 120 کلومیٹر ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

اشتہارات

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb