Breaking
جمعرات. جون 4th, 2026

انہدامی کارروائی سے متاثرہ بے گھر خاندانوں میں مالی امداد کی تقسیم

انہدامی کارروائی سے متاثرہ بے گھر خاندانوں میں مالی امداد کی تقسیم

انہدامی کارروائی سے متاثرہ بے گھر خاندانوں میں مالی امداد کی تقسیم

ممبئی: ۳ جون

جماعتِ اسلامی ہند ممبئی کی جانب سے غریب نگر کے متاثرین کے لیے ریلیف آپریشن؛ اس سے قبل 400 غذائی پیکیٹ بھی تقسیم کیے گئے تھے

شہر کے غریب نگر علاقے میں حالیہ کارروائی کے دوران بے گھر ہونے والے شدید مشکلات کے شکار خاندانوں کی بازآبادکاری اور فوری امداد کے لیے جماعتِ اسلامی ہند ممبئی نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ منگل، ۲ جون ۲۰۲۶ء کو جماعت کی جانب سے غریب نگر کے ۱۸ منتخب متاثرہ خاندانوں میں مالی امداد تقسیم کی گئی، جو اس وقت کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
ترجمان کے مطابق ان مستحق خاندانوں کا انتخاب رضاکاروں کی ایک ٹیم کی جانب سے کیے گئے تفصیلی اور منظم زمینی سروے (On-ground Survey) کے بعد کیا گیا۔ سروے کا مقصد متاثرین کے حقیقی حالات کا جائزہ لینا تھا تاکہ یہ مالی امداد بلا تفریق صرف انتہائی ضرورت مند، بے سہارا اور متاثرہ گھرانوں تک پہنچائی جا سکے۔
جماعتِ اسلامی ہند ممبئی کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ یہ مالی امداد ان خاندانوں کی فوری اور بنیادی ضروریات کو پورا کرنے اور اس انتہائی کٹھن وقت میں انہیں حوصلہ فراہم کرنے کے لیے دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس مستقل مالی امداد سے قبل، کارروائی کے فوراً بعد جماعتِ اسلامی ہند ممبئی کی جانب سے ہنگامی ریلیف کے طور پر متاثرہ مکینوں میں ۴۰۰ تیار شدہ غذائی پیکیٹ (Food Packets) بھی تقسیم کیے گئے تھے، تاکہ متاثرین کو فاقہ کشی سے بچایا جا سکے۔ جماعت نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ انسانی بنیادوں پر مظلوموں اور ضرورت مندوں کی مدد کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

By Maqsood

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے