بالی ووڈ ایکٹریس عائشہ خان گرفتار، پولیس وین سے شیئر کیا ویڈیو – News18 اردو

بالی ووڈ ایکٹریس عائشہ خان گرفتار، پولیس وین سے شیئر کیا ویڈیو – News18 اردو

[ad_1]

نئی دہلی۔ اداکاری کی دنیا کی معروف اداکارہ عائشہ خان کو ممبئی پولیس نے طلباء کے احتجاج کے دوران حراست میں لے لیا ہے۔ اداکارہ کا دعویٰ ہے کہ ان کے بھائی اور کچھ مرد دوستوں کو پہلے ہی پولیس نے حراست میں لیا تھا جس کی وجہ سے وہ وہاں کھڑی تھی۔ اداکارہ نے پولیس وین کے اندر سے ویڈیو بنائی اور لوگوں سے پوچھا کہ اس کا قصور کیا ہے۔

اس وقت ملک بھر میں طلباء کا احتجاج شدت اختیار کر رہا ہے۔ جہاں دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج جاری ہے، وہیں ممبئی میں بھی طلباء اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ دریں اثناء معروف اداکارہ عائشہ خان سے متعلق چونکا دینے والی خبر سامنے آئی ہے جنہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ جب انہیں حراست میں لیا گیا تو وہ سڑک کے کنارے کھڑی تھیں ۔

عائشہ نے ویڈیو شیئر کر دی جانکاری

عائشہ نے حال ہی میں کئی ویڈیوز شیئر کی ہیں۔ ان ویڈیوز میں اداکارہ کا درد صاف نظر آرہا ہے۔ شیئر کی گئی ویڈیو میں عائشہ نے کہا، “میرے ہاتھ کانپ رہے ہیں، میں سمجھ نہیں پا رہی کہ میرے ساتھ کیا ہوا، پولیس نے مجھے صرف سڑک پر کھڑے ہونے پر اپنی وین میں زبردستی بٹھایا، میں نے کچھ نہیں کہا، کچھ نہیں کیا، احتجاج نہیں کیا، میں وہیں کھڑی تھی، لیکن مجھے حراست میں لے لیا گیا”۔

پانچ خواتین پولیس اہلکاروں نے بدتمیزی کی

جیسے ہی ممبئی پولیس نے عائشہ کو حراست میں لیا، اداکارہ نے اپنے موبائل فون پر فلم بندی شروع کر دی۔ اس دوران، انہوں نے کیمرہ گھوما کر پولیس وین میں موجود دیگر لوگوں کو بھی دکھایا کہ یہاں بیٹھے کسی شخص کو نہیں پتہ کے انہیں کیوں حراست میں لیا گیا ہے۔ عائشہ نے کہا کہ “کسی کے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔ میں نے کچھ کہا بھی نہیں۔ میں خاموش کھڑی رہی۔ 4-5 خواتین پولیس اہلکاروں نے مجھ پر حملہ کیا اور مجھے زبردستی وین میں ٹھوس دیا۔”

ایک اور انسٹاگرام سٹوری میں عائشہ نے پولیس اہلکاروں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، “مجھے صرف سڑک پر پرامن کھڑے ہونے پر حراست میں لیا گیا، کہاں کا احتساب؟ میرے سوال کا جواب کسی کے پاس نہیں ہیں۔” ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ وین میں موجود دیگر افراد پولیس سے پوچھ رہے ہیں کہ انہیں کیوں حراست میں لیا گیا، لیکن پولیس کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، ’’کوئی جواب نہیں، صرف اللہ جانتا ہے کہ ہمیں کہاں لے جایا جا رہا ہے۔‘‘ عائشہ نے پاپارازی اور میڈیا سے اس خبر کو رپورٹ کرنے کی اپیل کی۔

نیوز18اردو ہندوستان میں اردو کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ برائے مہربانی ہمارے واٹس چینل کو لائیو، تازہ ترین خبروں اور ویڈیوز کے لئے فالو کریں۔آپ ہماری ویب سائٹ پر خبروں، تصاویر اور خیالات کے ساتھ ساتھ انٹرٹینمنٹ، کرکٹ جیسے کھیلوں اور لائف اسٹائل سے منسلک مواد دیکھ سکتے ہیں۔ آپ ہمیں، ایکس، فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز،شیئرچیٹ، ڈیلی ہنٹ جیسے ایپس پر بھی فالوکرسکتے ہیں۔

[ad_2]

Source link

By Maqsood

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے