نصرت جہاں: نصرت جہاں بنگالی فلم انڈسٹری کی ایک مقبول اداکارہ رہی ہیں اور 2019 میں بشیرہاٹ لوک سبھا نشست سے ٹی ایم سی کی امیدوار بن کر پارلیمنٹ پہنچیں۔ ان کی جیت نے قومی سطح پر کافی سرخیاں سمیٹیں، کیونکہ وہ ان چند فلمی اداکاراؤں میں شامل تھیں جنہوں نے براہِ راست عملی سیاست میں قدم رکھا اور انتخاب جیت کر پارلیمنٹ تک پہنچیں۔ ٹی ایم سی میں نصرت جہاں کو ایک نوجوان اور ماڈرن خاتون چہرے کے طور پر پیش کیا گیا۔ ممتا بنرجی نے انہیں پارٹی کی “اسٹار پرچارک” اور مقبول چہروں میں شامل کیا۔ پارلیمنٹ میں ان کی موجودگی کے ساتھ ساتھ ان کی ذاتی زندگی، شادی، مذہبی شناخت اور سوشل میڈیا پوسٹس بھی مسلسل موضوعِ بحث رہیں