تقوی و پرہیزگاری کے ساتھ زندگی گزارنا ہی آخرت کی کامیابی کی بنیاد-مساجد کی تعمیر میں حصہ لینا ثواب جاریہ

تقوی و پرہیزگاری کے ساتھ زندگی گزارنا ہی آخرت کی کامیابی کی بنیاد-مساجد کی تعمیر میں حصہ لینا ثواب جاریہ

تقوی و پرہیزگاری کے ساتھ زندگی گزارنا ہی آخرت کی کامیابی کی بنیاد-مساجد کی تعمیر میں حصہ لینا ثواب جاریہ
مسجد مصبح کی توسیع و دینی مدرسے کا سنگ بنیاد- مالی تعاون کی اپیل –
مولانا عابد،جناب واجد عبدالقادر اور جناب سید زاہد حسین کا خطاب

حیدراباد 11 جولائی (راست) جامع مسجد محمد مصبح (المعروف ٹینوں کی مسجد) نیوگرین سٹی کالونی فیس 2 صلالہ کتہ پیٹ حیدرآباد کے احاطے میں توسیع مسجد و دینی مدرسہ محمد مصبح کا صدر انتظامی کمیٹی جناب واجد عبدالقادر نے بعد نماز جمعہ سنگ بنیاد رکھا اس نورانی اور پرمسرت موقع پر مصلیان کرام’ ذمہ داران انتظامی کمیٹی اور دیگر معززین نے شرکت کی جناب واجد عبدالقادر نے مسجد کی توسیع تعمیر میں حصہ لینے والے اصحاب خیر کے لیے دعائے خیر کی اور کہا کہ اہلیان محلہ اور دیگر معاونین کے تعاون سے مسجد مصباح میں الحمدللہ تعمیری کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ مساجد کی تعمیر ہماری زندگیوں میں بڑی اہمیت رکھتی ہے مساجد کی تعمیر اور انہیں آباد رکھنا ہمارا فریضہ ہے جناب واجد عبدالقادر نے مزید کہا کہ مساجد کی تعمیر ثواب جاریہ ہے یہ ہمارے لیے زندگی میں بھی اور زندگی کے بعد بھی نیکیاں کمانے کا اہم ترین ذریعہ ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ عامتہ المسلمین اپنی اولاد کو نماز کا پابند بنائیں اور انہیں اخلاق و آداب اور کردار سے سنواریں نماز جمعہ سے قبل خطاب کرتے ہوئے مولانا عابد نعیم نے مساجد کی اہمیت و افضلیت پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ مساجد کی تعمیر اور انہیں آباد کرنا اللہ تعالی کو بہت ہی پسندیدہ عمل ہے انہوں نے کہا کہ جنت متقیوں اور پرہیزگاروں کے لیے تیار کی گئی ہے اللہ تعالی کا ارشاد ہے کہ جو بھی تنگی اور خوشحالی میں اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں وہ متقی ہیں ہمیں چاہیے کہ مساجد کی تعمیر میں زیادہ سے زیادہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیں مولانا عابد نے مزید کہا کہ دین کا علم حاصل کرنا نہایت ضروری ہے مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ دین کی جتنی ضروری باتیں ہیں وہ معلوم کر یں نماز، روزہ ،فرائض، واجبات، والدین کے حقوق، اولاد کے حقوق، پڑوسیوں کے حقوق، آداب زندگی، اخلاق اور معاشرتی زندگی کے احسن پہلو سے واقف ہونا اور اس پر عمل کرنا ہمیں نہایت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا تقوی یہ ہے کہ اپنے دلوں میں اللہ کا خوف پیدا کریں جب اللہ کا خوف دلوں میں پیدا ہوگا تو زندگی بھی نکھرے گی انہوں نے مزید کہا کہ تقوی اور پرہیزگاری کے ساتھ زندگی گزارنا آخرت کی کامیابی کی بنیاد ہے انہوں نے بالخصوص نوجوانوں کو بھی تلقین کی کہ وہ پنچ وقتہ نمازوں کی پابندی کریں جھوٹ ،غیبت اور دیگر برائیوں سے اپنے اپ کو دور رکھیں ماں باپ کو ہمیشہ راضی رکھیں ماں باپ راضی رہنا ہی دراصل اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے انہوں نے کہا کہ ہم کو چاہیے کہ ہر وقت اللہ کا خوف اپنے دلوں میں رکھیں اللہ کا خوف ہی ہمیں ہر گناہ و برائی سے بچاتا ہے انہوں نے خواتین پر بھی زور دیا کہ وہ نہ صرف خود نمازوں اور سچ بولنے کے پابند ہوں بلکہ اپنی اولاد کو بھی اس طرح کی تربیت دیں اور اولاد کو نماز کا پابند بنائیں اور انہیں جھوٹ اور غیبت سے پرہیز کرنے کی ہر وقت تلقین کرتے رہیں مولانا عابد نے عامتہ المسلمین پر زور دیا کہ وہ لین دین اور کاروبار وناپ تول کے معاملے میں ہمیشہ دیانت داری کے ساتھ کام لیں نمازیں پڑھنے روزہ رکھنے کے ساتھ ساتھ دیانت داری بڑی اہمیت رکھتی ہے رکن انتظامی کمیٹی جناب سید زاہد حسین نے اپنے خطاب میں مصلیان مسجد اور دیگر عامتہ المسلمین سے اپیل کی کہ وہ مسجد مصبح کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں انہوں نے قران کی ایت کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کا ارشاد ہے کہ مساجد کو وہی لوگ آباد کرتے ہیں جو اللہ اور آخرت پر ایمان رکھتے ہیں جناب سید زاہد نے مزید کہا کہ مصلیان کرام اور دیگر معاونین کے تعاون سے الحمدللہ مسجد میں تعمیری کام جاری ہے مصلیان مسجد اور دیگر معاونین کا ہمیشہ سے ہی اس مسجد کی تعمیر میں بڑا مالی تعاون رہا ہے انہوں نے اس سلسلے تمام معاونین کے حق میں دعا کی کہ اللہ تعالی تمام کو جزائے خیر عطا فرمائے اس موقع پر مولانا نثار احمد کی صحت و عافیت کے لیے بھی بطور خاص اور عمومی طور پر تمام مسلمانوں کے صحت و عافیت کے لیے دعا کی گئی اس موقع پر جناب سلطان باعوم نائب معتمد انتظامی کمیٹی ،جناب سید نعیم الدین خازن انتظامی کمیٹی، جناب محمد فیاض انصاری امام مسجد ہذا، جناب محمد تنویر موذن ،جناب سید عمران انجینیئر ،جناب محمد حسین قادری عارف دبا الفجیرہ متحدہ عرب امارات، جناب محمد حسام الدین ریاض ‘جناب سید امجد،جناب محمد مجتبی حسین قادری المعروف ریان چار ٹیڈ اکاؤنٹنٹ اور دیگر موجود تھے مولانا محمد عابد نے بھی مسجد کی تعمیر میں تعاون کرنے والے اصحاب خیر کے لیےرقت انگیز دعا کی عامتہ المسلمین تعاون کے لیے فون 9030961138 پر رابطہ کر سکتے ہیں عامۃ المسلمین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مسجد کا مشاہدہ کریں اور تعمیری کاموں کا بذات خود مشاہدہ کرتے ہوئےتعمیری اشیاء سمنٹ، ریتی ،اینٹ اور اسٹیل سے بھی تعاون کیا جا سکتا ہے

By Maqsood

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے