جنتر منتر پر پھر احتجاج، گیانیش کمار کے استعفیٰ سے کیا ہوگا؟

جنتر منتر پر پھر احتجاج، گیانیش کمار کے استعفیٰ سے کیا ہوگا؟
Protests at Jantar Mantar again what will come of Gyanesh Kumars resignation

جنتر منتر پر پھر احتجاج، گیانیش کمار کے استعفیٰ سے کیا ہوگا؟

ازقلم: شیخ سلیم،ممبئی

جون کے مہینے میں کاکروچ جنتا پارٹی نے جنتر منتر پر پیپر لیک اور تعلیمی نظام میں دھاندلی کے خلاف احتجاج شروع کیا تھا۔ بعد میں ابھیجیت ڈپکے، نیہا بورا اور پھر سونم وانگچک نے بھوک ہڑتال کی۔ 20 جولائی کو پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔
اسی دن وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان نے استعفیٰ دے دیا۔ یہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے دورِ حکومت کا پہلا استعفیٰ تھا۔ راج ناتھ سنگھ کا دعویٰ تھا کہ ہمارے وزیر کبھی استعفیٰ نہیں دیتے، مگر دھرمیندر پردھان کو احتجاج کی وجہ سے استعفیٰ دینا پڑا۔ ان کی جگہ جوشی وزیرِ تعلیم بنے۔
وزیر تو بدل گیا، نظامِ تعلیم وہیں رہا اور سارے مسائل جوں کے توں رہے۔ پرچے لیک ہوتے رہے، اسکول بند ہوتے رہے، اور اسکولوں میں پروفیسرز اور اساتذہ کی کمی جیسی تھی ویسی ہی رہی۔
ایک سنگھی ذہنیت رکھنے والے کی جگہ دوسرے سنگھی ذہنیت والے کو لے آیا گیا۔ نام میں کیا رکھا ہے، سسٹم جیسا تھا ویسا ہی رہا۔ کسی کو خیال نہیں آیا کہ پورا تعلیمی نظام اور حکومت کا نظام، جو آر ایس ایس اور بھارتیہ جنتا پارٹی نے ترتیب دیا ہے، اس میں افراد کی کوئی اہمیت نہیں۔ ایک چہرے کی جگہ دوسرا چہرہ لانے سے کچھ نہیں بدلنے والا۔
خیر، دھرمیندر پردھان کے بعد SIR کی کٹ چھانٹ نے عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی۔ کروڑوں افراد کے نام کٹ گئے۔ سیاسی جماعتوں میں، جن میں کانگریس اور راہل گاندھی پیش پیش ہیں، الیکشن کمیشن اور گیانیش کمار کے خلاف مورچہ کھول دیا ہے، اور گیانیش کمار کے استعفے کی مانگ کو لے کر احتجاج اپنی شدت پر پہنچ گئے ہیں۔
کاکروچ جنتا پارٹی کے ساتھ کانگریس اور دیگر جماعتوں نے بھی مورچہ سنبھال لیا ہے اور گیانیش کمار کا استعفیٰ مانگا ہے۔
چلیے، عین ممکن ہے گیانیش کمار ایک دو دن میں استعفیٰ دے دیں، مگر اس کے بعد کیا ہوگا؟
کیا انتخابی دھاندلی، ووٹ چوری اور EVM کی ہیرا پھیری بند ہو جائے گی؟
نہیں۔
ایک گیانیش کمار جائے گا تو بی جے پی اور آر ایس ایس دو اور لے آئیں گے اور سسٹم ویسا کا ویسا رہے گا۔ الیکشن کمیشن، بھارتیہ جنتا پارٹی، وزیرِ اعظم، وزیرِ داخلہ، عدالتیں، ان کے حمایتی میڈیا اور ادارے، سب کے سب ایک ساتھ ہیں۔
پورا سسٹم جیسا تھا ویسا ہے اور ویسا ہی رہے گا۔
بیماری کہیں اور ہے.

By Maqsood

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے