Breaking

مذاہب کے نام پر نفرتوں کا خاتمہ،ملک میں امن و ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ پر زور.نائب امیر جماعت اسلامی ہند پروفیسر محمد سلیم انجینئر، شری سی ایس رنگاراجن،در سمالا مریانہ مائیکل،سردار سجن سنگھ ودیگر کا خطاب

مذاہب کے نام پر نفرتوں کا خاتمہ،ملک میں امن و ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ پر زور.نائب امیر جماعت اسلامی ہند پروفیسر محمد سلیم انجینئر، شری سی ایس رنگاراجن،در سمالا مریانہ مائیکل،سردار سجن سنگھ ودیگر کا خطاب

مذاہب کے نام پر نفرتوں کا خاتمہ،ملک میں امن و ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ پر زور
جماعت اسلامی ہند، عظیم ترحیدرآباد کی ایکسپو کے دوسرے دن سمینار میں مختلف مذاہب کے رہنما ایک پلیٹ فارم پر متحد
نائب امیر جماعت اسلامی ہند پروفیسر محمد سلیم انجینئر، شری سی ایس رنگاراجن،در سمالا مریانہ مائیکل،سردار سجن سنگھ ودیگر کا خطاب

—–
حیدرآباد، 31 اکتوبر 2026ء: نامپلی نمائش میدان میں جماعت اسلامی ہند،عظیم تر حیدرآباد کے زیر اہتمام جاری تین روزہ نمائش ’بیانڈ دی ڈیوائیڈ – نفرت کا مقابلہ، ہم آہنگی کی تعمیر‘ کے ضمن میں دوسرے دن ہفتہ کی شام خصوصی بین المذاہب کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے مذہبی پیشواؤں، رہنماؤں اور سماجی شخصیات نے ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع ہوکر مذہبی رواداری، قومی یکجہتی اور باہمی افہام و تفہیم کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔کانفرنس میں چکّور بالاجی دیواستھانم کے پجاری شری سی ایس رنگاراجن، حیدرآباد آرچ ڈایوسیس کے ریورنڈ فادر سمالا مریانہ مائیکل، سکھ ہیریٹیج فاؤنڈیشن کے کنوینر ڈاکٹر سردار سجن سنگھ، مہابودھی سوسائٹی کے ڈائریکٹر بھکّھو بدھ پالا، بھارتیہ سرو دھرم سنسد کے قومی کنوینر گوسوامی سشیل جی مہاراج، آئی پی ایس (ریٹائرڈ) افسر شری روہیداس واگھمارے، مہاسوامی شری ما۔ نی۔ پر۔ کورنیشور اور نائب امیر جماعت اسلامی ہند پروفیسرمحمد سلیم انجینئر سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان کی تاریخ اور تہذیب مختلف مذاہب، زبانوں اور روایات کے امتزاج سے تشکیل پائی ہے اور یہی تنوع ملک کی اصل طاقت ہے۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام مذاہب انسانی اقدار، امن، بھائی چارے اور خدمت خلق کی تعلیم دیتے ہیں۔ ایک دوسرے کو سمجھنے اور ان کا احترام کرنے سے معاشرے میں پائی جانے والی غلط فہمیوں اور غیر ضروری کشیدگی کو دور کیا جاسکتا ہے۔نائب امیر جماعت اسلامی ہند پروفیسرمحمد سلیم انجینئر نے اپنے خطاب میں کہا کہ مذہبی طبقات کے درمیان مکالمے اور باہمی واقفیت کی کمی سے شکوک و شبہات اور دوریاں جنم لیتی ہیں۔ ایسے میں مشترکہ پلیٹ فارم، ایک دوسرے کے خیالات سننے اور مثبت گفتگو کے مواقع فراہم کرکے سماجی اتحاد کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

مقررین نے انسانی خدمت، غریبوں کے تئیں ہمدردی، انصاف اور سچائی کو ہر مذہب کی بنیادی تعلیمات قرار دیتے ہوئے ان اقدار کو عملی زندگی میں اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند،حلقہ تلنگانہ جناب محمد اظہر الدین نے کہا کہ’بیانڈ دی ڈیوائیڈ‘ نمائش کا مقصد مختلف مذاہب اور سماجی طبقات کے درمیان پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنا اور نفرت کے بجائے ہم آہنگی کے ماحول کو فروغ دینا ہے۔ ناظم شہر جماعت اسلامی ہند،عظیم تر حیدرآبادڈاکٹر محمد مبشر احمد نے کہا کہ کانفرنس نے اس پیغام کو نمایاں کیا کہ مذہبی اختلافات کے باوجود باہمی احترام اور انسانیت کی بنیاد پر ایک پُرامن اور متحد معاشرے کی تعمیر ممکن ہے۔تلگو مترجم قرآن جناب محمد عزیز الرحمن نے کہا کہ مذہب انسانوں کو تقسیم کرنے کے لیے نہیں بلکہ انسانیت کے رشتے میں جوڑنے کا ذریعہ ہے۔ محبت، ہمدردی، خدمت، انصاف اور باہمی احترام تمام مذاہب کی مشترکہ تعلیمات ہیں۔

مذہب کے نام پر بڑھتی ہوئی نفرتوں اور غلط فہمیوں کے خاتمے اور سماج میں مذہبی رواداری کو فروغ دینے کے مقصد سے ’بیونڈ دی ڈیوائیڈ‘ کے پلیٹ فارم پر مختلف مذاہب کے مذہبی و سماجی رہنماؤں نے امن و ہم آہنگی کا پیغام دیا۔منتظمین نے بتایاکہ یہ ایکسپو یکم نومبربروز اتوار بھی دوپہرساڑھے بارہ بجے سے رات نو بجے تک جاری رہے گی۔اور بروزاتواراختتامی سیشن کے علاوہ تاریخ پر خصوصی ہسٹری سیشن بھی منعقدہوگا۔ جسمیں ذمہ داران جماعت اسلامی ہند کے علاوہ مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی ممتاز سماجی وعلمی شخصیات،دانشوران، تاریخ دان اور یونیورسیٹیز کے پروفیسرز مخاطب کریں گے۔عوام الناس(مرد و خواتین)سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔

By Maqsood

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے