علی گڑھ اور جامعہ کی تعلیمی میراث کو آگے بڑھانے کے مقصد سے بہار انٹرنیشنل سینٹرکے آن لائن ویبینار میں شرکت کی دعوت

علی گڑھ اور جامعہ کی تعلیمی میراث کو آگے بڑھانے کے مقصد سے  بہار انٹرنیشنل سینٹرکے آن لائن ویبینار میں شرکت کی دعوت

علی گڑھ اور جامعہ کی تعلیمی میراث کو آگے بڑھانے کے مقصد سے
بہار انٹرنیشنل سینٹرکے آن لائن ویبینار میں شرکت کی دعوت

بیدر۔ 21؍اکٹوبر (محمدیوسف رحیم بیدری) بہار انٹرنیشنل سینٹرکے آن لائن ویبینار میں شرکت کی سبھی کودعوت دی جارہی ہے ۔جس کے لئے عالمی شہرت یافتہ تعلیمی ہستی ڈاکٹر عبدالقدیر کو منتخب کیاگیاہے۔ ذرائع کے بموجب علی گڑھ اور جامعہ کی تعلیمی میراث کو آگے بڑھانے کے مقصد سے یہ ویبینار کیاجارہاہے اور اس ویبینار کی شخصیت ڈاکٹر عبد القدیر کے بارے میں بتایاگیاہے کہ شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنزکے بانی اور چیرمین ہیں۔ ایک ماہرِ تعلیم اور تعلیمی اداروں کے بانی ہیں۔ انہوں نے 1989ء میں کرناٹک کے شہر بیدر میں محض 17 طلبہ کے ساتھ شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کی بنیاد رکھی۔

گزشتہ تین دہائیوں کے دوران شاہین ایک بڑے تعلیمی نیٹ ورک کی شکل اختیار کرچکا ہے، جس کے تحت ہندوستان اور اس سے باہر 114 سے زائد ادارے اور سیکھنے کے مراکز کام کررہے ہیں۔ اور 45,000 سے زیادہ طلبہ کو اعلیٰ تعلیم اور پیشہ ورانہ شعبوں میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کررہے ہیں۔ڈاکٹر عبد القدیر کی کوششوں کا بنیادی مقصد معیاری تعلیم کو عام لوگوں کی دسترس میں لانا، پہلی نسل کے طلبہ کی مدد کرنا اور طلبہ کو طب، انجینئرنگ، سول سروسز اور دیگر پیشہ ورانہ شعبوں میں داخلے کے قابل بنانا ہے۔ وہ ایسے اختراعی اقدامات کے لیے بھی معروف ہیں جو روایتی اور جدید تعلیمی نظام کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرتے ہیں اور تعلیم ادھوری چھوڑنے کے خطرے سے دوچار طلبہ کی مدد کرتے ہیں۔

تعلیم کے میدان میں ان کی خدمات کو وسیع پیمانے پر تسلیم کیا گیا ہے۔ انہیں درج ذیل اعزازات سے نوازا جاچکا ہے:سر سید ایکسیلینس ایوارڈ 2025ء، بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز کا سلور ایلیفینٹ ایوارڈاور کرناٹک راجیہ اتسوا ایوارڈوغیرہ ۔ ویبینار کا موضوع ہے ’’تعلیمی محرومی سے امنگوں اور کامیابی تک: شاہین ماڈل سے حاصل ہونے والے اسباق‘‘ یہ ویبینار اتوار، 25 اکتوبر 2026ء کو صبح 11؍ بجے تا12:30بجے (دیڑھ گھنٹہ تک) رہے گا۔ ویبینار میں شرکت کے لیے کیو آر کوڈ اسکین کرنے اورمزید معلومات کے لیے
contact@thebic.inرابطہ کرنے کے لئے کہاہے۔

By Maqsood

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے